Blog
وزیراعلیٰ برقرار پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کو عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان، تبدیلی سے متعلق مشاورت پر بھی پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کی نامزدگی یا فیصلے میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے، تجاویز دینے اور بحث کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔