Blog
جے یوآئی رڈار پر جے یو آئی کے متعدد مدارس کو سی ڈی اے کے نوٹسز جاری

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے منسلک متعدد مدارس کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیے ہیں۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی مبینہ طور پر خلاف ورزیوں کی گئی ہے کہا گیا ہے کہ مختلف مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔سی ڈی اے نے اسلام میں قائم مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔