Blog
ماں بیٹی جاں بحق باجوڑ میں ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

باجوڑ:خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے واڑہ خرکی میں پیش آیا جہاں خاتون نے مبینہ طور پر اپنی معصوم بچی کو قتل کرنے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کردی۔پولیس نے خاتون اور بچی کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خار ہسپتال منتقل کردیں، جہاں موت کی وجوہات جاننے کے لیے طبی و قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم پولیس نے تمام متعلقہ پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جاسکیں۔پولیس تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واقعے کی نوعیت اور موت کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات واضح ہوسکیں گی۔