Blog
معروف امریکی ریپر آئس اسپائس کو خاتون نے تھپڑ جڑدیا
امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کے منہ پر ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اتنی ہی دیر میں ایک خاتون آئی اور ریپر سے بار بار سوال پوچھنے لگی کہ وہ کہاں سے تھی؟آئس اسپائس کے جواب دینے پر خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعدجھگڑا مزید بڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی