500 لڑکیوں کو بے وقوف بنانے والا ’’بہروپیا عاشق‘‘ گرفتار
سوشل میڈیا کے دور میں جہاں محبت کے قصے تیزی سے بنتے اور بگڑتے ہیں، وہیں ایک ایسا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔بھارت میں ایک 35 سالہ شخص نے نہ صرف کئی لڑکیوں کو بلکہ سیکڑوں خواتین کو بیک وقت محبت کے جال میں پھنسایا اور آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے آنند نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس پر الزام ہے کہ وہ مختلف شناختیں اختیار کرکے خواتین کو دھوکا دیتا رہا۔ کبھی وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا، تو کبھی فلم پروڈیوسر، وکیل یا کامیاب بزنس مین بن کر سامنے آتا۔اس نے جعلی سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپس پر متعدد پروفائلز بنا رکھے تھے




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!