Pakistan

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یومِ شہادت صدر مملکت، وزیراعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت

پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 78 واں یوم شہادت آج قومی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔
کیپٹن سرور کی جرأت و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک افواج نے ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ آج ان کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر اُنہیں پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *