Pakistan

پشاور ہائیکورٹ کی قائداعظم کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت قائداعظم نامی شہری تاجر ہیں نادرا نے اس کا شناختی کارڈ بلاک کیا ہے

پشاور ہائیکورٹ نے قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے قائداعظم نامی شہری کی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار تاجر ہیں، اس کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل نادرا نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہے، اس لیے بلاک کیا گیا ہے۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *