Blog
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری پیٹرول 1 روپے 63 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے تحت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر کے اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو کر نئی حدیں چھونے لگے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ عوام کو بھی ایندھن کی خریداری پر زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔