Blog
جنرل سید عامر رضا کے لیے نشانِ امتیاز (ملٹری) کی منظوری کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو اعلیٰ عسکری اعزاز دینے کا فیصلہ

فصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے ہی جنرل سید عامر رضا نے ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھی۔
اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس سے قبل 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
بعد ازاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
۔