Blog
بھارتی خاتون کرکٹر کی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر خودکشی پولیس نے موقع سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی برآمد کرلیا

بھارت کے شہر ناگپور میں خاتون کرکٹر نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ لکشمی نگر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 17 سالہ ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹر آدیتی چوکھانڈے اپنی والدہ اور بڑے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ انہوں نے حال ہی میں بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا اور پیشہ ور کرکٹر بننے کے لیے بھرپور محنت کر رہی تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آدیتی رات اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں چلی گئیں جبکہ اگلی صبح وہ مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے موقع سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا۔پولیس کے مطابق نوٹ میں آدیتی نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بڑے بھائی کو کھیل جاری رکھنے اور والدین کا نام روشن کرنے کی تلقین کی