Blog
پرانا اے سی حادثے کا باعث ، ہوشیار ہوجائیں خرابیوں کو بروقت دور نہ کیا جائے تو نقصان ہو سکتا ہے

گرمی کی شدت بڑھتے ہی بہت سے افراد اخراجات کم رکھنے کے لیے پرانے یا کم قیمت ایئر کنڈیشنرز خرید لیتے ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہی آلات سنگین خطرات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی میں پیدا ہونے والی بعض خامیاں ابتدا میں معمولی محسوس ہوتی ہیں، لیکن اگر انہیں بروقت دور نہ کیا جائے تو شارٹ سرکٹ، آگ لگنے یا بڑے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پرانے اے سی میں کمزور وائرنگ، گھسے ہوئے برقی پرزے، موٹر کی خرابی اور حد سے زیادہ گرم ہونے جیسے مسائل عام ہیں۔ یہی خرابیاں بعد میں کسی بڑے حادثے کی صورت اختیار کر سکتی ہیں، اس لیے غیر معمولی علامات کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔اگر اے سی آن کرتے ہی جلنے یا پگھلے ہوئے پلاسٹک جیسی بو محسوس ہو تو اسے فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ اندرونی تاریں، موٹر یا انسولیشن متاثر ہو چکی ہے، جو آگ لگنے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ ایسی صورت میں مستند ٹیکنیشن سے فوری معائنہ کروانا ضروری ہے