Blog
آزاد کشمیر انتخابات: غیر سرکاری نتائج، ن لیگ 7 اور پیپلز پارٹی 3 نشستوں پر کامیاب غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ آگے، پولنگ ایک گھنٹہ بڑھائی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپور کے حلقہ ایل اے ون سے مسلم لیگ ن کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے ٹو میرپور سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12 ہزار 904 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ایل اے تھری سے بھی پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ لے کر فاتح رہے۔
دیگر حلقوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کی پیش قدمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ایل اے فور سے ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ، ایل اے نائن کوٹلی ٹو سے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ، ایل اے سیون بھمبر سے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ اور ایل اے 13 کوٹلی سے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔