World

ایران جنگ،امریکہ کو گولہ بارود میں کمی کا سامنا محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

28 فروری سے 30 جون کے دوران آپریشن ایپک فیوری پر مجموعی طور پر 33.4 ارب ڈالر خرچ ہوئے جن میں سے 22.3 ارب ڈالر صرف گولہ بارود پر صرف کیے گئے، رپورٹ__فوٹو: فائل
امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون کے دوران آپریشن ایپک فیوری پر مجموعی طور پر 92 کھرب 55 ارب روپے(33.4 ارب ڈالر) خرچ ہوئے جن میں سے 61 کھرب 79 ارب روپے (22.3چارب ڈالر) صرف گولہ بارود پر صرف کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بڑے پیمانے پر استعمال نے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی پیدا کردی ہے اور گولہ بارود کی دوبارہ فراہمی کے لیے صنعتی نظام میں رکاوٹیں بھی سامنے آئی ہیں۔جنگ کے دوران امریکی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا جس میں چار ایف-15 طیارے تباہ، ایک ایف-35 طیارے اور 7 کے سی-135 ٹینکر طیاروں کو نقصان جب کہ 30 تک ایم کیو-9 ریپر ڈرونز تباہ ہوئے۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *