Blog
ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہےاور مسلسل رابطے کر رہا ہے، ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تومجھےاعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔امریکی صدر نے مزید کہاکہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمت تیزی سے نیچے آئے گی۔