Blog
بندوق کے زور پر امن نہیں آتا، وزیراعلیٰ پختونخوا غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ جل رہا ہے،سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر امن نہیں آتا، غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ جل رہا ہے۔یومِ شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، ، آئی جی ایف سی، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹبلری، آئی جی خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے صوبے کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس بہادری کے اعتبار سے سب سے آگے ہے ۔ حکومت پولیس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس کو 35 ارب روپے فراہم کیے ہیں ، پولیس کا بجٹ بڑھا کر 85 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو جدید اسلحہ، انفرا اسٹرکچر، تھانوں کی بہتری اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر خیبرپختونخوا لائی گئی ہے۔ 2018 سے 2022 تک صرف امن رہا۔ پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو بھی کھویا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کچھ لوگ دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔