Pakistan

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں ان کے لیے گنجائش محدود کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *