Sports

2027 ورلڈکپ کےفائنل اور پاک بھارت میچ کے وینیو کا اعلان

2027 ورلڈکپ فائنل اور پاک بھارت میچ کے وینیو کا اعلان کردیا گیا ہے، میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ کے ونڈررز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ونڈررز سٹیڈیم اس سے قبل 2003 کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بھی کرچکا ہے، اور جنوبی افریقہ کے اس بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔2027 ورلڈکپ کا فائنل 21 نومبر کو ونڈررز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ کیپ ٹاؤن کا تاریخی نیولینڈز سٹیڈیم افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ کپ کا آغاز 7 اکتوبر کو بھارت اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ مقابلہ 2023 ورلڈ کپ کے فائنل کا ری میچ بھی ہوگا۔ کو ایک سیمی فائنل کی میزبانی بھی مل گئی ہے، جو 17 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 18 نومبر کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں ہوگا۔2027 ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، پاکستان گروپ اے میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، شریک میزبان زمبابوے اور ایک کوالیفائر کے ساتھ شامل ہے۔گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور دوسرے کوالیفائر کو رکھا گیا ہے۔ 2027ون ڈے ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *