Pakistan

ضلع خیبر ،سمگلروں کی فائرنگ ایس ایچ او شہید ریاض حسین ناکہ بندی پر موجود تھا کار سواروں نے فائرنگ کردی

ضلع خیبر میں اسمگلروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایس ایچ او او ریاض حسین آفریدی جاں بحق ہوگیا، ڈی پی او خیبر وقار احمد کے مطابق ایس ایچ او اور پولیس ٹیم نے صبح چھ بجے کے قریب ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے تھے، زخمی ایس ایچ او کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا،ہسپتال میں دورانِ علاج ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شہید ہوگئے، پولیس فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *