Sports

جوئے کیخلاف بولنے پر جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز کتاب میں سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کروں گا،سابق کرکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہےکہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کو سٹے بازی اور جوئے کے ثبوت بھی پیش کیے جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے ان سے رابطہ بھی کیا۔سرفراز نواز کا کہنا ہےکہ شارجہ سے شروع ہونے والی سٹے بازی کے خلاف سب سے پہلے انہوں نے بات کی، جس کے بعد دس سال کے لیے شارجہ میں کرکٹ پر پابندی لگی۔سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اپنی نئی کتاب میں جوئے اور سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *