Blog
پیٹرول پر سبسڈی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو قائل کرلیا سبسڈی کے حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلیے آئی ایم ایف کو منالیا ہے اور اب جلد سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے اشارہ دیا کہ وہ ملک میں ہونے والی نئے صوبوں سے متعلق بحث کے حوالے سے باخبر ہیں۔سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ جبکہ شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا