World

نیا فارمولا منظور پٹرول 50 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث پٹرول 50 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا، تاہم اس سلسلے میں حکومت نے نیا فارمولا کی منظوری دیدی، جس کے تحت آئل ریفائنریز پٹرول کی درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمتوں کے درمیان فرق سرکاری پیٹرولیم لیوی اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گی، جبکہ اس کے مطابق پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور پٹرول کی درآمدی لاگت میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے بچنے کے لیے نیا طریقہ کار منظور کرلیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دی ہے، اس فیصلے کے تحت آئندہ 30 روز تک مقامی ریفائنریز کے لیے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کا حساب 7 مارچ 2026، یعنی جنگ سے قبل، کے پریمیم، اضافی اخراجات اور کسٹمز ڈیوٹی کی سطح پر کیا جائے گا۔دوسری جانب پٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پاکستان سٹیٹ آئل کے متعلقہ کارگو کی اصل درآمدی لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا، اگر روزانہ قیمت مقرر کرتے وقت اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہو تو آخری دستیاب کارگو کے پریمیم، اضافی اخراجات اور کسٹمز ڈیوٹی کو بنیاد بنایا جاسکے گا۔نئے طریقہ کار کے تحت درآمدی قیمت اور ایکس ریفائنری قیمت کے درمیان جو فرق پیدا ہوگا، وہ ریفائنریز کو پیٹرولیم لیوی کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگا۔ حکومت اس رقم کے مطابق پٹرولیم لیوی میں کمی کرے گی اور اس کا فائدہ صرف پٹرول صارفین کو قیمت میں کمی کی صورت میں منتقل کیا جائے گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *