Blog
ڈرون حملہ بنوں: آئی ڈی پیز کیمپ پرڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے دوران اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد کواڈ کاپٹر ڈرون واپس چلا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ڈرون کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا، بنوں میں پیش آنے والے اس واقعے نے سیکیورٹی تنصیبات اور پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے۔یاد رہے کہ ضلع بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے