Pakistan

دفعہ 144 نافذ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی سخت، 7 نومبر تک دفعہ 144 نافذ

انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمٰن نے یکم سے 7 نومبر تک ضلع بنوں میں دفعہ 144 نافذ کردی۔اس دوران ضلع بھر میں اسلحے کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے وران اسلحے کی نمائش اور استعمال ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر مکمل پابندی رہے گی، تاہم سرکاری پولیو ڈیوٹی پر مامور پٹواریوں اور یونین کونسل سیکرٹریز کو اسلحے کی نمائش سے متعلق پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے 5 نومبر 2026 تک پورے ضلع میں جاری رہے گی، اس دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور سیکیورٹی سے متعلق جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔حکم نامے کے مطابق یکم سے 7 نومبر تک ضع بنوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اس دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *