Pakistan

وفاق کی وعدہ خلافی قبائلی اضلاع کےلئے82 ارب میں صرف 7۔8 ارب روپے جاری

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے وعدہ کردہ 82 ارب کے ترقیاتی فنڈ میں صرف 7۔8 روپے جاری کیے جا سکے، جبکہ صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 15 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق قبائلی اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام (اے آئی پی) کے تحت وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 377 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 52 ارب 28 کروڑ روپے فراہم کرنے ہیں، تاہم آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران وفاق کی جانب سے اس مد میں کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق اے آئی پی کے تحت جاری 377 ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے 11 ارب 26 کروڑ روپے جاری کیے، جن میں سے 6 ارب 25 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کے لیے مختص 52 ارب 28 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کے باعث ترقیاتی سرگرمیوں اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ادھر ضم شدہ قبائلی اضلاع کے مزید 317 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت نے 29 ارب روپے فراہم کرنے ہیں، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں وفاق نے اس مد میں 8 ارب 70 کروڑ روپے جاری کیے۔صوبائی حکومت نے بھی ان منصوبوں کے لیے اپنے وسائل سے 4 ارب 54 کروڑ روپے فراہم کیے، جبکہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقوم میں سے مجموعی طور پر 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *