Blog
پشاور،خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان کوگرفتار کرلیا

پشاور تھانہ رحمان بابا کے علاقے گڑھی موسم خان میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، مقدمے میں PPC اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں : پولیس افسران کی نگرانی میں واقعے کی خصوصی تفتیش جاری ہے ۔