World

ڈرون تباہ سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ ہے کہ مکہ مکرمہ کی جانب بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا، جسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون کو کس مقام پر اور کس دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ واقعے کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *