Blog
کراچی ، فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے ہیں۔مزید براں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے