Pakistan

5 ستمبر تک بارشوں کا امکان، الرٹ جاری محکمہ موسمیات کی صوبہ بھر میں بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج صوبے کے مختلف اضلاع بشمول دارالحکومت پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف حصوں میں مطلع ابر آلود رہنے ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مزید برآں محکمہ جاتی رپورٹ میں 5 ستمبر تک پورے صوبے میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام کو اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *