World

اسرائیل کی ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی ایران معاہدہ کر بھی لے تو بھی حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیر

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنائے تو ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا سے معاہدہ کر بھی لے تو بھی جوہری ہتھیار بنانے پر ایران پر حملہ کریں گے، ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی دُہرائے گا تو نشانہ بنائیں گے۔ایلی کوہن نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، امریکا و اسرائیل کے حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام دو، چار سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملہ کیا تھا، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد جنرلز بھی شہید ہو گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *