Blog
ڈی پی اوآفس میں شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل یوٹیوبر کی درخواست پر حجام ڈی پی او آفس پہنچا،پولیس

پشاور: ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں ایک شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ڈی پی او آفس میں بال بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص یوٹیوبر ہے، جس نے ریکارڈنگ سے قبل ڈی پی او ہری پور سے ان کے بال سیٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کی درخواست پر حجام ڈی پی او آفس پہنچا اور بال بنانا شروع کر دیے، تاہم ویڈیو ریکارڈ ہونے کے وقت ڈی پی او ہری پور دفتر میں موجود نہیں تھے۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے