Blog
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

پشاور کے نواحی علاقے رحمان بابا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز چاروں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس ملزمان کو مزید تفتیش اور جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران زیرِ حراست چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلحے کے زور پر اپنے ہمسایہ خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔