Blog
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی پیٹرول 84 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے سستا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کر دی۔ وزارتِ پیٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 84 پیسے سستا ہونے کے بعد 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر سے کیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔