Blog
گورنر شپ کے لیے مشاورت ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی گورنر راج کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا، لانگ مارچ پر بھی اظہارِ خیال

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر شپ کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی کے مسائل موجود ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دے گی، جبکہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی خاص تیاری نظر نہیں آ رہی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی گورنر راج نافذ ہوتا رہا ہے اور گورنر راج لگانا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔