Blog
وانا بازار میں زوردار دھماکہ، مفتی جان میر جاں بحق اہل علاقہ کا بازار میں مستقل پولیس تعیناتی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میںافسوس ناک واقعہ ، وانا بازار میں زوردار دھماکہ میںمفتی جان میر جاں بحق، واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.واقعہ کے فوری بعد پولیس نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، اور تحقیقات کا آغاز کردیا، وانا بازار میں زوردار دھماکہ سے علاقہ میںخوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے بازار میں مستقل پولیس تعیناتی کا مطالبہ کر دیا.ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی جان میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، جس پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا