Sports

آئرلینڈ سیریز سے قبل افغان الیون کی قیادت تبدیل، رحمت شاہ کپتان مقرر رحمت شاہ 2021 سے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے

ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل افغان الیون کی قیادت تبدیل کر دی، نئے اعلامیہ کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کپتان مقرر کر دیئے گئے، جو کہ قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیمیں لیڈ کریں گے، جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حشمت اللہ شاہدی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد رحمت شاہ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، حشمت اللہ شاہدی نے اپنی قیادت میں 55 ون ڈے میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔بورڈ کے مطابق رحمت شاہ 2021 سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جس کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت کا خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ رحمت شاہ بطور کپتان اپنی پہلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، جہاں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا پہلا امتحان ہوگا۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا، اب تک وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ افغان بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کپتان مقرر کر دیئے گئے، جو کہ قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیمیں لیڈ کریں گے، جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *