Pakistan

اسکول تحفظ خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کے لیے نئے حفاظتی قواعد بنانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت اور طلبہ کی گنجائش سے متعلق قواعد و ضوابط تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے نجی اسکول میں کلاس روم کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا۔
مجوزہ قواعد میں عمارتوں کی مضبوطی، بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد، باقاعدہ حفاظتی معائنے، کلاس رومز میں طلبہ کی مقررہ گنجائش، مناسب نشستوں اور ہنگامی راستوں سے متعلق ضوابط شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ اسکولوں کی عمارتوں کی فٹنس کی تصدیق، حفاظتی خامیوں کی نشاندہی اور ان کی اصلاح کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔ حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی مجوزہ قواعد کا حصہ ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ نئے قواعد کا مسودہ سات روز کے اندر محکمہ تعلیم کو بھجوایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *