Blog
دہشتگردی کا خطرہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے مسجد میں نمازِ جمعہ، سکیورٹی پر بریفنگ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
نمازِ جمعہ کے بعد وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری آفس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے آج سرکاری تنصیبات، بالخصوص جامع مساجد کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے تناظر میں وزیراعلیٰ کی جانب سے سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کو دہشتگردی کے خلاف حکومت کے عزم کے پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت دہشتگردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ دہشتگردی کا ہر محاذ پر پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔