World

سی این این سمیت 3 میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ داخلے کی اجازت: عدالتی رجوع کے بعد میڈیا رسائی بحال

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے نمائندوں کو دوبارہ وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تینوں اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پابندی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت کے بعد لگائی گئی تھی، جبکہ صدر ٹرمپ نے ان اداروں پر اپنی انتظامیہ کے خلاف غلط خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
پابندی کے بعد بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج سے متعلق اقدامات کیے تھے۔ بعد ازاں تینوں میڈیا اداروں نے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے ان کی میڈیا رسائی بحال کردی۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا کہ تینوں اداروں کے لیے مکمل میڈیا رسائی بحال کردی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *