Pakistan

فورسز پر حملے کرنے والوں سےمذاکرات نہیں ہوں گے، وزیردفاع حکومت ملوث عناصر کے معاملے پر کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو لوگ فورسز کے اہلکاروں کو شہید کر رہے ہیں، ان سے بات چیت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ ایسے عناصر کو بھارت کی صف میں دیکھتے ہیں اور ان کے بقول یہ لوگ بھی پاکستان کے دشمن ہیں۔
خواجہ آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث عناصر کے معاملے پر کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *