Blog
جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، آمدورفت اور ٹریفک پر پابندی کرفیو آج صبح 6 بجے سے 9 ستمبر صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا

جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے سب ڈویژن سرویکئی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 48گھنٹے کے لیے کرفیو نافذکر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کرفیو آج7ستمبر صبح 6 بجے سے 9 ستمبر صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران تمام بازار بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی آمدورفت، نقل و حرکت اور ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔کرفیو کے دوران چگملائی، سپلاتوئی، شاہور، مولے خان سرائے اور مادی جان سمیت مختلف علاقوں میں آمدورفت بند رہے گی، جبکہ سرویکئی، مولے خان سرائے، رغزئی، برواند اور سپینکئی کے راستے بھی بند رہیں گے۔انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کو کرفیو سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا، تاہم مسافروں کے لیے شناختی کارڈ اور گاڑی کے ضروری کاغذات ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں اپنی گاڑی 50میٹر پہلے روکیں اور اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔